وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ملاقات

بدھ 12 نومبر 2025 16:45

وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بلال فاروق تارڑ کو این اے 66 وزیر آباد میں حالیہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست جیتنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حلقے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔