وزیراعظم سے نومنتخب رکن اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ملاقات، شہبازشریف کی کامیابی پر مبارکباد

بدھ 12 نومبر 2025 16:56

وزیراعظم سے نومنتخب رکن اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ملاقات، شہبازشریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بلال فاروق تارڑ کو این اے 66 وزیر آباد میں حالیہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست جیتنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حلقے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔