وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ملاقات

بدھ 12 نومبر 2025 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ملاقات ہوئی، جس میں انہیں این اے 66 وزیر آباد میں حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران متعلقہ حلقے کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھائے گی تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے، جنہوں نے ملاقات میں شامل امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔