پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

منگل 25 نومبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2025ء) پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بحری جہاز سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جدید ترین گائیڈنس سے لیس ہے اور اس میں نقل و حرکت کی خصوصیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔

یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔