ساہیوال، کالعد م تحریک لبیک کے گرفتار 15 عہدیدار اور کار کن شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

منگل 2 دسمبر 2025 21:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2025ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے کالعد م تحریک لبیک کے 15 عہدیداروں اور کارکنوں، حافظ گلزار احمد ،سہیل اختر ،محمد رفیق، علی حسن ،غلام مصطفی، رانا محمد عمران، محمد مجتبی، عثمان ،وقاص، یوسف ،بسم اللہ، محمد نواز ،محمد احمد ،محمد عمران اور وسیم عطاری کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

پولیس سٹی عارف والا نے 13 اپریل 2021 کو بورے والا چوک عارف والا میں کا لعدم تحریک لبیک کے بانی خادم حسین رضوی کی حمایت میں تحریک لبیک عارف والا کے ڈیڑ ھ سو سے زائد کارکنوں اور راہنماؤں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا روڈ بلاک کر کے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کی جس پر پولیس نے دیگر دفعات کے علاوہ 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا تھا اورتحریک لبیک کے کارکن اور عہدیدار چار سال سے اس مقدمہ میں ا شتہاری چلے آرہے تھے کہ گزشتہ روز پو لیس نے ان 15راہنما ؤں کو گرفتار کر کے آ ج عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا ۔