وہاڑی،پیپلز پارٹی کا تعزیتی اجلاس، میاں منظور وٹو سمیت مرحومین کے لیے دعا

جمعرات 25 دسمبر 2025 22:43

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2025ء) وہاڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سینئر نائب صدر راؤ ساجد محمود گوگی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین کی ہمشیرہ اور بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چوہدری نذیر گجر، راؤ محمد شاہد، ملک طاہر، ریاض بدرو، اشفاق بلوچ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی، شرکاء نے مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی ملی اور جمہوری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں منظور وٹو نے ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی اور ان کی وفات پارٹی اور ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، اجلاس کے اختتام پر دعا مغفرت کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔\378