بہار: ہند و توا غندوں نے تاریخی شمشیر خان مقبرے کو مسمار کر دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2025 18:40

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2025ء) بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ہندو توا غنڈوں نے تاریخی شمشیر خان مقبرے کی توڑ پھوڑ کر کے ملبے میں تبدیل کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں کی کارروائی سے علاقے میں مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر ڈوڑ گئی ہے۔ یہ مقبرہ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ ( اے ایس آئی) کے تحت ایک محفوظ یاد گار عمارت تھی تاہم اسکے باوجود اسے مسمار کیا گیا ہے۔

غنڈوں نے شمشیر خان اور انکی اہلیہ دنوں کی قبروں کو مسمار کر دیا۔ معروف سماجی کارکن وسیم اورنگ آبادی نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سرکاری لاپرواہی قرا ر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ تاریخی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے ، یہ محض پتھروں کو پہنچایا گیا نقصان نہیں ہے بلکہ ہماری(مسلمانوں) کی تاریخ پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اورنگ آبادی نے مزید کہا کہ انکے والد مشہور شاعر نشاد اورنگ آبادی اکثر اس مقبرہ پر فاتحہ خوانی کیلئے آتے تھے ، ایک ایسے شخص جس نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ، کے مقبرے کو مسمار کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور یہ ایک مخصوس طبقے کی تاریخ مٹانے کی دانستہ کوشش ہے۔ اس مقبرے کو حکومت بہار نے بھی سیاسی مقام قرار دیاتھا لیکن مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود اس عمارت کی مناسب نگہداشت نہیں کی گئی اور سیکورٹی کے خاظر خواہ انتظامات نہیں تھے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبرے کا تحفظ کرنے کی کئی بار درخواست کی گئی تھی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔شمشیر خان کا اصل نام ابراہیم خان قریشی تھا۔ انہوں نے اس علاقے میں فوجدار کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں ۔ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مشہور تھے ۔ انہیں شمشیر خان کا خطاب دیا گیا تھااور وہ مغل شہزادے ”عظیم الشان “ کے قریبی رفیق تھے۔ 1702عیسوی میں انہیں بہار کا صوبیدار مقرر کیا گیا تھا اور بعدمیں وہ شہزادے کے ہمراہ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے ۔