بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

پیر 29 دسمبر 2025 13:16

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2025ء) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور قلات میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ژوب، ہرنائی، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ اور کیچ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور قلات میں 2 ریکارڈ جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر اور ڑوب میں 4 ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10، تربت میں 12، نوکنڈی میں 8 اور چمن میں 4 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 12 ریکارڈ ہوا۔