بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں

موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

پیر 29 دسمبر 2025 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں 29 دسمبر کی رات سے 31 دسمبر تک وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی کیفیت متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ یہ سلسلہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسی خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اضلاع میں شدید سردی متوقع ہے۔ اس دوران رات کے اوقات میں ژوب، قلات، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں چند مقامات پر بارش، تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی کیفیت جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان، موسی خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش، تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی کیفیت جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی ضلع میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے۔ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرد موسم، ممکنہ برفباری اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔