پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک و دھندچھائے رہنے کا امکان

ہفتہ 3 جنوری 2026 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نور پور تھل، فیصل آباد، لیہ، جھنگ، ساہیوال، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں در میانی سے گھنی دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت7اور زیادہ سے زیادہ17 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح17 فیصدریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 204فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس، سی ای آر پی آفس میں 261، بیدیاں روڈ 272، برکی روڈ209،عسکری ٹین181،علامہ اقبال ٹائون208، کنٹونمنٹ 193اور ڈائمنڈ پینٹس میں216 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔