پنجاب بھر میں 1095 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1254 زخمی

پیر 5 جنوری 2026 22:28

پنجاب بھر میں 1095 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1254 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2026ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1095ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں529افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔725معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں726ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیور،418مسافراور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ221ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد63حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان62حادثات میں 68 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1267متاثرین میں1015مرد اور252خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں255فراد کی اوسط عمر18سال سے کم697افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ315زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1127موٹرسائیکلز،78آٹورکشے،169کاریں،21وین،11مسافر بسیں،18ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔