آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں موسم سرد ، خشک اور دھند چھائے ر ہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 6 جنوری 2026 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور،سیالکوٹ، نارووال،جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، لیہ ، نور پور تھل ، بھکر،ڈیرہ غا زی خان،راجن پور،بہاولپور اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گھنی دھند چھائی رہی ۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت6 اور زیادہ سے زیادہ17 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح17 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 261 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس،سی ای آر پی آفس میں 521،بیدیاں روڈ263، سول سیکرٹریٹ290،ایف ایف پا کستان269،عسکری ٹین205،علامہ اقبال ٹائون287،کنٹونمنٹ 213 اور ڈائمنڈ پینٹس میں237 ریکارڈ کیا گیا۔