پنجاب میں موسم سرد وخشک اور دھند چھائے ر ہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 7 جنوری 2026 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور،سیالکوٹ، نارووال،جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، لیہ ، نور پور تھل ، بھکر،ڈیرہ غا زی خان،راجن پور،بہاولپور اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید دھند چھائی رہی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ17 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح17 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 227 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس،سی ای آر پی آفس میں265،بیدیاں روڈ 198، سول سکریٹریٹ265،ایف ایف پا کستان362،عسکری ٹین254،علامہ اقبال ٹائون625،کنٹونمنٹ 213 اور ڈائمنڈ پینٹس میں354 ریکارڈ کیا گیا۔