پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 10 جنوری 2026 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ دارالحکومت لاہور،سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ،بھکر، نورپورتھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4اور زیادہ سے زیادہ14 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح بھی14ریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 189فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا، سی ای آر پی آفس میں 189، بیدیاں روڈ 195، برکی روڈ347،عسکری ٹین236،علامہ اقبال ٹائون175، سول سکر ٹریٹ212 ، ڈائمنڈ پینٹس284، کنٹونمنٹ 214اورفیز فائیوڈی ایچ اے میں233 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔