سانگلہ ہل قائد کی مقبولیت سے خائف مخالفین پر پریشانی کے دورے، عاصم رندھاوا

سیاسی مخالفین کسی بھول میں نہ رہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی سکت رکھتے ہیں،گفتگو

اتوار 18 جنوری 2026 14:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2026ء) مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد پرجیس طاہر سابق وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 111 محمد عاصم رندھاوا کا کہنا ہے کہ قائد چوہدری محمد برجیس طاہر کی مقبولیت سے خائف مخالفین پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کو پریشانی کے دورے پڑ رہے ہیں،میرے قائد کا مشن نوجوانوں کی تربیت کرنا اور ملک اور قوم سے وفاداری کا درس دینا ہے کچھ لوگ نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے بڑوں بزرگوں اور والدین کے خلاف ہی اکسا رہے ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے ابا ابا اور بڑا بھائی کہتے نہ تھکتے تھے۔

(جاری ہے)

پنڈوریاں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے آپ کو بڑا ثابت کرنے کی ناکام کوشش میں ہیں ہمیں سب معلوم ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں اور ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں جس کا واضح جواب چوہدری احمد شیرپوار ایڈوکیٹ نمبردار آف پنڈوریاں نے مختلف برادریوں کے نمائندوں کے ہمراہ دے کر ثابت کر دیا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی سکت رکھتے ہیں لیکن ہمارے قائد کا شیوہ خدمت خلق عفو درگزر ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی تعلیم تو ہوتی ہے لیکن تربیت نہیں ہوتی ہم آنے والی نسلوں کو ملک سے وفاداری درگزر کا درس دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میری سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دینے والے اور سالگرہ منانے والے دوستوں ساتھیوں ورکروں کارکنوں اور دوست احباب رشتہ داروں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔