کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں (پرسوں) بارش کا امکان

منگل 20 جنوری 2026 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2026ء) مغربی ہواؤں کے سلسلے کا (پرسوں)22 جنوری کو سندھ کو اپنی لپیٹ میں لینے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 22 جنوری کو ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہید بینظیرآباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ میں 22 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :