پنجاب: انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے ہو گا

بدھ 28 جنوری 2026 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2026ء) پنجاب بھر میں 2 فروری سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام عدیل تصور نے بتایا ہے کہ لاہور میں مہم کا دورانیہ7 روز جب کہ دوسرے اضلاع میں مہم کا دورانیہ 4 روز ہو گا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 1 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو? کے قطرے پلائے جائیں گے۔عدیل تصور نے یہ بھی بتایا کہ اس مہم کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ ورکر حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :