ًتربت یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے آگاہی اور کاونسلنگ سیشن کا انعقاد

جمعرات 29 جنوری 2026 22:49

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2026ء) یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام نئے داخلہ لینے والے انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے آگاہی اور کانسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرزچاکر حیدر نے نئے طلبہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور تربت یونیورسٹی میں داخلہ لینے پران کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کریں گے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے کر دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تربت یونیورسٹی میں اپنے تعلیمی سفر کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی میں دستیاب مختلف سہولیات اورسازگار تعلیمی ماحول کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کرنے کے علاوہ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اینڈکلبز، ضابطہ اخلاق اور مختلف اسکالرشپ مواقع کے بارے میں بھی طلبہ کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر نے سمسٹر سسٹم اور نئے انڈرگریجویٹ قواعد و ضوابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ہاسٹل وارڈن محمد یونس نے ہاسٹل کے قواعد و ضوابط اور دستیاب سہولیات سے متعلق طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر آئی بی اے سکھر کے نمائندے وقار فاروق نے طلبہ کو او جی ڈی سی ایل کے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے تحت طلبہ آئی بی اے سکھر میں اسکالرشپ پر مختلف بی ایس اور بی ای پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تربت، پنجگور اور گوادر سمیت بلوچستان کے لیے مجموعی طور پر 75 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

سال 2023،سال 2024 یا سال 2025 میں انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ داخلہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس طرح کے معلوماتی سیشن کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور تمام ریسورس پرسنز کی کاوشوں کو سراہا۔اس نوعیت کے مفید نصابی اور غیرنصابی معلومات فراہم کرنے اور انہیں یونیورسٹی لائف سے روشناس کرانے پر نئے داخلہ لینے والے طلبہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اور تمام ریسورس پرسنز کا شکریہ ادا کی

متعلقہ عنوان :