آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد،ابرآلود رہنے و بارش کا امکان

ہفتہ 31 جنوری 2026 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورابر آلود رہنے کے علاوہ بعض علاقوںمیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پوٹھو ہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گو جرا نوالہ اور گجرات میں بارش جبکہ مری ، گلیات اور گردو نواح میں بر فباری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد ، خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7اور زیادہ سے زیادہ19سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح24فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 196فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ماڈل ٹائون میں 196، بیدیاں روڈ174، اے آر سی لاہور206، برکی روڈ233،عسکری ٹین165،علامہ اقبال ٹا ئون 221اورفیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں174ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔