آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

ہفتہ 31 جنوری 2026 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔

(جاری ہے)

تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش/برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 04،بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 05،شیخ مندہ04 )، گلگت بلتستان: گوپس میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): کالام 02، گوپس میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 09 ، گوپس منفی07، استور، کالام منفی06، مالم جبہ، اسکردو منفی04، زیارت منفی03،پاڑاچنار، ہنزہ، قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔