پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

منگل 3 فروری 2026 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2026ء) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا،تاہم نارووال، سیالکوٹ،جہلم اور گرد و نواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ21 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 189فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ماڈل ٹائون میں187، بیدیاں روڈ 184،اے آر سی لاہور180،برکی روڈ 219،عسکری ٹین165،علامہ اقبال ٹا ئون189اور فیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں 184ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔