وین میڈسن کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں حیران کن کارکردگی کا عزم
پیر 9 فروری 2026 13:00
(جاری ہے)
میڈسن کی قیادت میں اٹلی نے حالیہ ہفتوں میں آئرلینڈ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
میڈسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہم دبائو میں بھی خود پر اعتماد رکھنا ہماری اصل آزمائش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اٹلی کو انڈر ڈاگ سمجھا جا رہا ہے، مگر ٹیم اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اطالوی کرکٹ کے لیے ایک مضبوط ورثہ چھوڑنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا پہلی بار2007 میں اٹلی کی نمائندگی کے حوالے سے بات چیت شروع ہوئی تھی۔ 2012 میں وہ ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے والے تھے مگر ڈربی شائر کی کپتانی کی ذمہ داری کے باعث دستبردار ہو گئے۔2023 میں ناکامی کے بعد انہوں نے2026 میں ٹیم کو ورلڈ کپ تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے خاندان اور ورثے کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میڈسن کے مطابق اس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی اطالوی کرکٹ کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ ملک میں اس وقت ایک بھی گھاس کی پچ موجود نہیں، بہتر نتائج سے نہ صرف فنڈنگ بڑھے گی بلکہ کھیل کے انفراسٹرکچر کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار اٹلی میں ٹیم کے تمام میچز، سیمی فائنل اور فائنل براہِ راست ٹی وی پر دکھائے جائیں گے، جو کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ ٹیم میں آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے دو جوڑوں، جسٹن اور انتھونی موسکا، اور ہیری اور بین منینٹی پر خاص نظریں ہوں گی، جبکہ لیگ سپنر کرشن کالوگاماجے کو بھی اہم ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔گروپ سی میں اٹلی کا سامنا ویسٹ انڈیز، سکاٹ لینڈ، نیپال اور انگلینڈ سے ہوگا۔ میڈسن خاص طور پر انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، ٹی 20 ایک ایسا فارمیٹ ہے جہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ایک دو کھلاڑی چل پڑیں اور بڑی ٹیم کا دن خراب ہو، تو نتیجہ بدل سکتا ۔آخر میں میڈسن نے کہا،جب میں نے2006 کے بعد ہاکی چھوڑ کر کرکٹ شروع کی تھی تو کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اٹلی کے لیے ورلڈ کپ کھیلوں گا۔ یہ ناقابلِ یقین لمحہ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی نے سالانہ درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی
-
ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا ،علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر
-
پی ایس ایل کی فاتح ٹیم سے ملنے کا سنہری موقع ، سات مئی کو پشاور میں پرورگرام ہوگا
-
آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کی فروخت کے حوالے سے بڑا تنازع سامنے آ گیا
-
آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی
-
ٹینس کے منتخب کھلاڑیوں کیلئے رسٹ ٹیسٹ لازمی قرار
-
عثمان طارق نے انگلش کانٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا سالانہ جنرل اجلاس ، ٹینس کی ترقی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیشنل ٹیلنٹ آئیڈینٹیفیکیشن اینڈ ویریفیکیشن سسٹم کا آغاز
-
پروفیسرمختار احمد بٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ، چار ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل
-
پی ایس ایل میچزفلڈ لائٹس میں کروانے کے خلاف درخواست خارج
-
سپینش لالیگا میں سیویلاکی فٹ بال ٹیم نے ریال سوسیڈاڈکو سخت مقابلے کے بعد 0-1سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.