اوپن یونیورسٹی میں اردو کے لیے اے آئی سافٹ ویئرگرامورہ کی تقریب رونمائی
پیر 9 فروری 2026 15:35
(جاری ہے)
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اردو محض رابطے کی زبان نہیں بلکہ ہماری فکری اور تہذیبی تاریخ کی امین ہے اور اس نوعیت کے لسانیاتی سافٹ ویئر اردو زبان کے ڈیجیٹل مستقبل کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر ایک غیر معمولی اور قابل تحسین اقدام ہے جو اب تک ہونے والے کاموں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور مرکزالسنہ و علوم ترجمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی کو اس کامیاب کاوش پر مبارکباد دی۔سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اقوام اپنی مادری زبان میں ہی ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے اس سافٹ ویئر کی کمرشلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یہ ہر طالب علم کے موبائل فون میں دستیاب ہونا چاہیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یونیورسٹی جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو قومی زبان کے فروغ کے لیے بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’گرامورہ برائے اردو‘‘ خودکار لسانی تجزیے، متن کی درجہ بندی اور صوتی و تحریری ڈیٹا کی پروسیسنگ میں موثر کردار ادا کرے گا۔تقریب کے آغاز پر معزز مہمانوں نے سافٹ ویئر کی باضابطہ رونمائی کی اور سافٹ ویئر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ نیشنل بک فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر اور معروف کالم نگار خورشید ندیم نے اس منصوبے کو اردو زبان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے سینٹر برائے انگلش لینگویج اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز نے کیا۔ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے منصوبے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ فیکلٹی ممبر ڈاکٹر لبنیٰ عمر نے سافٹ ویئر کی تیاری کے مختلف مراحل اور تکنیکی پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.