اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں20فروری تک توسیع کردی
بدھ 11 فروری 2026 22:51
(جاری ہے)
آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے طلبا اور تعلیمی اداروں کیلئے بھی جاری کی گئی ہیں۔ طلبا کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کا طریقہ کار: سب سے پہلے انٹربورڈ کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جائیں۔
(2) Enrolment & Examination 2026 Part-I (Regular) کے بٹن پرکلک کریں۔ میٹرک کی مکمل اور درست معلومات فراہم کریں۔ میٹر ک کی مارکس شیٹ کے مطابق اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات درج کریں۔انتہائی احتیاط کے ساتھ اپنے کالج، گروپ اور فیکلٹی کا انتخاب کریں۔منتخب گروپ کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے مقررہ مضامین کا انتخاب کریں۔تمام مطلوبہ دستاویزات کی واضح اور قابل مطالعہ نقول اپ لوڈکریں۔تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد طلبہ کے پاس ایک واچر /چالان ڈان لوڈ ہوجائے گا۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایات کے مطابق رواں سال بھی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی فیس معاف کردی گئی ہے۔(1) تعلیمی اداروں کیلئے مخصوص تیارکردہ ویب پورٹل https://institute.biek.edu.pk کھولیں۔نٹربورڈ کراچی کے ویب پورٹل پر اپنی مجاز آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعہ لاگ اِن کریں۔پورٹل پر ظاہر ہونے والے طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق /منظوری کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ کی اپ لوڈ کی گئیں تصاویر، میٹرک کی معلومات، گروپ /فیکلٹی، کالج کا نام اور دیگر دستاویزات مطلوبہ فارمیٹ کے مطابق، اصل اور تصدیق شدہ ہوں۔تصاویر کا غلط فارمیٹ، سیلفی یا دیگر جعلی دستاویزات کو بورڈ کی جانب سے قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا اور ایسے فار م منسوخ تصور کیے جائیں گے۔اگر پورٹل پر آپ کے کالج سے تعلق نہ رکھنے والے طلبہ کے امتحانی فارم ہوں تو انہیں مسترد کریں یا اعتراض میں ڈالیں۔(5) انٹربورڈ کراچی کے امتحانی فارم جمع کروانے کے شیڈول کے مطابق ویب پورٹل فعال رہے گا۔ کالج اسی دوران جمع کرائے گئے تمام امتحانی فارمز کی تصدیق اور طلبہ کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال کریں گے۔انٹربورڈ کراچی کے تعلیمی اداروں کیلئے مخصوص پورٹل سے امتحانی فارم جمع کرنے والے طلبہ کی فہرست ڈان لوڈ کریں اور اس کی پرنسپل سے تصدیق شدہ نقل بروز پیر 23فروری 2026 کو بورڈ کے اکانٹس سیکشن میں جمع کرائیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.