گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز تھری کی قرعہ اندازی کردی گئی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سمبڑیال

جمعرات 12 فروری 2026 17:16

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2026ء) گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز تھری کی قرعہ اندازی کردی گئی ہے، کامیاب کاشتکار جاری ویب سائیڈ سے اپنا نام دیکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا گرین ٹریکٹر پروگرام کسانوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز فراہم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان ترقی کرسکے گا ، زراعت کی ترقی سے ہی ملکی خوراک کو پورا کیا جاسکتا ہے اور بھاری زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر فیز تھری کی قرعہ اندازی مکمل ہوچکی ہے ،کامیاب کاشتکاروں کے ناموں کی لسٹیں بھی آج سے جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب کاشتکاروں کی فہرستیں محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں اور اپنا نام دیکھنے کیلئے ویب سائٹ یا دفاتر میں آویزاں کی گئی فہرستیں دیکھنے کیلئے وزٹ کریں۔