خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

جنوبی بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

پیر 16 فروری 2026 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2026ء) خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں ٹانک، بنوں، لکی مروت، جنوبی اور شمالی وزیرستان، کرم اور اورکزئی کے اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواوٴْں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کے جنوبی بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔پشاور شہر کا کم سے کم درجہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا میں نمی کا تناسب 29 ریکارڈ ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آج منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔