پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک ر ہنے کا امکان

منگل 17 فروری 2026 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2026ء) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک ر ہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیا ت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا، تا ہم جنوبی/وسطی اضلاع ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ26 ڈگری سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح25فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 185فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 198، اے آر سی لاہور 207، برکی روڈ187،عسکری ٹین163، فیز فا ئیو ڈی ایچ اے 184، اے آر سی لا ہور 181،علامہ اقبال ٹا ئون190اورسی ای آر پی آفس میں ایئر کوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ کیا گیا۔