مظفر گڑھ ،آم کی پیسٹ مینجمنٹ، کلائمیٹ چینج اور سسٹینیبل پروڈکشن کے موضوع پرسیمینار منعقد
بدھ 18 فروری 2026 19:00
(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ماہرین نے بتایا کہ پنجاب میں آم قریباً اڑھائی لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کیا جا رہا ہے جبکہ سالانہ پیداوار قریبا 14 لاکھ ٹن ہے، جو ملکی پیداوار کا بڑا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اپنی مجموعی آم کی پیداوار کا اوسطاً 8 تا 10 فیصد برآمد کرتا ہےجبکہ پیداواری پوٹینشل اس سے کہیں زیادہ ہے،جسے بعد از برداشت انتظامات، ویلیو ایڈیشن اور کولڈ چین میں بہتری لاکر بڑھایا جا سکتا ہے۔ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی اور بین الاقوامی منڈیوں میں پسند کی جانے والی اقسام مثلاً عظیم چونسہ, سندھڑی, انور رٹول اور دسہری کی کاشت کو فروغ دیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہو،مذکورہ اقسام کی بیرونِ ممالک مانگ زیادہ ہے اور بہتر مینجمنٹ سے ان کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ آم کے باغات میں آئی پی ایم اپنائی جائے، باغات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے، آم کے تیلے، ملی بگ اور فروٹ فلائی کے تدارک کے لیے فیرومون ٹریپس استعمال کیے جائیں، متوازن کھادوں کا استعمال اور بروقت سپرے شیڈول اپنایا جائے، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور باغ کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بیماریوں کا پھیلاؤ کم ہو۔ ماہرین نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹمز (ڈرِپ/اسپرنکلر)، ملچنگ، شیڈ مینجمنٹ، واٹر ہارویسٹنگ، اور گرمی و ٹھنڈ کے خلاف حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
چیچہ وطنی ، حکومت پنجاب نے چاول کی فصل پر 13 پیسٹی سائیڈز کے استعمال پر پابندی عائد کردی
-
تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں
-
پاکستان، چین کا کپاس کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کےساتھ بہتر پیداوار دیتی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت
-
پاکستان ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پنجاب دودھ مقابلہ
-
جنوبی پنجاب میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبے پر مشتمل آم کے باغات موسمی تغیرات سے شدید متاثر ہوئے ‘ ماہرین
-
دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھینسوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف
-
آم دنیا میں پاکستان کی پہچان اور موسم گرما کا مقبول ترین پھل بن گیا
-
سیب کی پیداوا ، پاکستان دنیا بھرمیں دسویں نمبرپرآگیا
-
وفاقی وزیر خزانہ نے روایتی کمپیوٹر ڈیٹابجٹ پیش کیا
-
ملک میں غیر موثر آبپاشی کے طریقوں کے باعث ہر سال تقریباً 50 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوتا ہے ،ماہرین
-
پاکستان اور چین کا ٹماٹر کی اعلیٰ پیداواری اقسام متعارف کرانے پر اتفاق،معاہدے پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.