خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے شریان میں سٹنٹ ڈال دیا
مجھے اچانک دل کی تکلیف لاحق ہوئی جس کی وجہ سے دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ہوگئی تھی؛ سابق وفاقی وزیر کا بیان
ساجد علی
جمعرات 19 فروری 2026
11:06
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو لاہور میں قائم پنجاب اسنسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے سٹنٹ ڈال دیا گیا جس کے بعد ان کی حالت میں بہتری بتائی گئی ہے، اس حوالے سے پی آئی سی کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کو ایک سٹنٹ ڈالا گیا ہے اور ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔
بعد ازاں اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ مجھے اچانک دل کی تکلیف لاحق ہوئی جس کی وجہ سے دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ہوگئی تھی، اس کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانا پڑا جہاں ڈاکٹر صاحبان نے انجیو پلاسٹی کر کے ایک سٹنٹ ڈال دیا ہے، میں اب ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکا ہوں اور خیریت سے ہوں، دوست احباب اور کرم فرما پریشان نہ ہوں، دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں بچوں کو طویل سزائیں دینے کے قانون کی منظوری پر تشویش
-
لاکھوں نوجوانوں کو پہلی ملازمت کے حصول میں مشکل، عالمی ادارہ محنت
-
نوجوانوں کو آن لائن ہراسانی اور متعصب الگورتھم سے خطرہ
-
مقتول نوجوان میر رضا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا آخری انٹرویو سامنے آگیا
-
اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے
-
حکومت کا یوم آزادی پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
میر رضا کیس: سوچیں! کیسے طاقتور قاتل ہوں گےکہ سندھ حکومت نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا
-
عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
-
اعلیٰ عدلیہ کے بعد ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
-
ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
-
لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس اور ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کیلئے انٹری بند کردی گئی
-
یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.