کاروباری برادری پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ فہیم الرحمن سہگل
جمعہ 27 فروری 2026 15:56
(جاری ہے)
انہوں نے وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان ہی معاشی اعتماد، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضمانت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی دفاع اور معاشی مضبوطی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کاروباری برادری ملکی سرحدوں کے تحفظ اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے اٹھائے گئے ہر قدم کی مکمل حمایت کرتی ہے۔سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ اس نازک وقت میں پوری قوم متحد ہے۔ سیاسی قیادت، مسلح افواج اور کاروباری برادری قومی سلامتی کے معاملے پر ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے اراکین معیشت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔نائب صدر خرم لودھی نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پٴْرامن تعلقات چاہتا ہے، تاہم خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان کے حقِ دفاع کا احترام کرے۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور کے تاجر اور صنعتکار پاکستان آرمی کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم
-
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
ایف پی سی سی آئی اور اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کا مشترکہ طور پر ایگری فوڈ کانفرنس منعقد کروانے کا اعلان
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس 2588.36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165823.87 پوائنٹس پر بند
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 79 ہزار 562روپے کا ہوگیا
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم
-
سونا سستا ہوگیا‘ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا8900روپے سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی گرگئی
-
1500 رویے کے پرائز بانڈز کی 106 ویں قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
غیر منصفانہ ٹیکس نظام کادستاویزی معیشت پر 55 سے 60 فیصد تک بوجھ ہے ‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.