خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

جمعہ 27 فروری 2026 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2026ء) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کو ہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، پشاور کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد رہا، دیر میں درجہ حرارت 3، چترال میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، مالم جبہ میں درجہ حرارت 4، سیدو شریف میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا،ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 8، ڈیرہ 14 اور بنوں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔