خوشحال خان کاکڑ نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

منگل 3 مارچ 2026 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2026ء) خوشحال خان کاکڑ نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نومنتخب رکن سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا تھا۔انہوں نے عام انتخابات میں این اے 251 شیرانی،ژوب،قلعہ سیف اللہ کی نشست پر پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیاتھا تاہم الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا سید سمیع گیلانی کو کامیاب قرار دیا تھا۔