گورنر تاشقند کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری زراعت پنجاب و سیکرٹری لائیو سٹاک سے ملاقات،زرعی اجناس و ڈیری پراڈکٹس بارے تبادلہ خیال
جمعہ 13 مارچ 2026 21:52
(جاری ہے)
افتخار علی سہو نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ازبکستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان سے 3 لاکھ ٹن آلو درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
افتخار علی سہو نے کہا کہ زرعی تحقیق کے شعبہ میں دونوں ممالک کو باہمی تعاون کے وسیع مواقع میسر ہیں، زراعت و لائیو سٹاک کے محکموں اور ازبکستان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے۔ اس ضمن میں ورکنگ گروپس کے لیے ایک جامع ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے جس پر باقاعدگی سے آن لائن میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ دوطرفہ بزنس ٹو بزنس تعاون کو بھی بڑھایا جائے گا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ پنجاب ملکی کل پیداوار کا 62 فیصد دودھ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال گوشت اور پولٹری پراڈکٹس کی ازبکستان کو ایکسپورٹ کے حجم میں اضافہ کے امکانات موجود ہیں۔ گورنر تاشقند زوئیرمرزایف(Zoyir Mirzayev) نے کہا کہ پاکستانی چاول کی ازبکستان میں بڑی ڈیمانڈ اور ازبکستان پاکستانی آلو کی بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ریجنل تنائو کی وجہ سے درآمدی و برآمدی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ گورنر تاشقند نے کہا کہ ازبکستان آلو کی کاشت و ریسرچ کیلئے زمین و دیگر وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے جبکہ پاکستانی فارمرز کو کیٹل فارمنگ کیلئے ازبک حکومت تعاون کرے گی۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.