پاکستان سنی تحریک کے تحت عالمی اسلامو فوبیا ڈے کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منایا گیا

کومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کا اسلامو فوبیا کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت منانا قابل تحسین امر ہے ،مقررین حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے اور اس کے خلاف پوری امتِ مسلمہ متحد ہے،شاداب رضا نقشبندی

اتوار 15 مارچ 2026 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2026ء) پاکستان سنی تحریک کے تحت عالمی اسلامو فوبیا ڈے کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منایا گیا ،ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ آگاہی کیمپ سمینار ز ،کانفرنسزکا انعقاد کیا گیااور ریلیاں نکالی گئیں ،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کا اسلامو فوبیا کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت منانا قابل تحسین امر ہے ،سوشل میڈیا پر اسلامی مقدسات کے خلاف توہین آمیز مواد کو ہٹایا جائے ایسی ویب سائٹ کو PTAاور FIAفوری پابندی لگائیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کویقینی بنایا جائے،مغربی ممالک آزادی اظہار رائے کی آڑ میں شعائر اسلام اور مقدسات کی توہین کرکے کھلی مذہبی دہشتگردی کررہے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کراچی میں لگائے گئے تحفظ ناموس رسالت ﷺ آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور عوام اجتماعات سے خطاب کیااورعالمی اسلاموفوبیا ڈے کو تحفظ ناموس رسالت کے طور پر مناتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے ،قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق نبی کریم ﷺ کی محبت ایمانکی شرط ہے اسی جذبے کے تحت اسلاموفوبیا ڈے کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر مناکر اسلام کے مخالف پروپیگنڈے کی مغربی سازشوں کو بے نقاب اور اس کی روک تھام کرنا ہے ،نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے اور اس کے خلاف پوری امتِ مسلمہ متحد ہے،آزادی اظہار رائے میں شعائر اسلام ومقدسات کی توہین کھلی دہشتگردی اور مذاہب میں نفرتوں اور انتشار پھیلاتا ہے ،عالمی ادارے فوری طور پر اسلامی مقدسات کی توہین کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں اور توہین آمیز مواد شائع کرنیوالوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں ، حکومتِ پاکستان اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور گستاخانہ واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے،دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے ،حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک اسلامو فوبیا کے خلاف موثر کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان عشقِ رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کریں اور سیرتِ طیبہ کو اپنا نمونہ بنائیں،قرآن پاک کی تعلیمات اور سیرتِ نبوی ﷺ ہمیں باہمی اتحاد، رواداری اور اخوت کا پیغام دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

امتِ مسلمہ آپس کے اختلافات بھلا کر ناموسِ رسالت ﷺ کے مسئلے پر متحد ہو جائے اور دنیا کو یہ پیغام دے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی عزت و حرمت اور اسلامی مقدسات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،توہین رسالت ﷺ،توہین مذہب اور توہین قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ،پاکستان سنی تحریک یوم تحفظ ناموس رسالت کے موقع پر آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں گستاخ آمیز مواد کے خلاف شعور بیدار کررہی ہے ،مغربی معاشروں میں مقدسات اسلامیہ کی توہین دراصل مذہبی تعصب،نسلی امتیاز اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے ،اقوام متحدہ اور اوآئی سی اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں ۔