Live Updates

ایران کا ورلڈ کپ میچز امریکا سے منتقل کرنے کیلئے فیفا سے رابطہ، متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کی تجویز

منگل 17 مارچ 2026 16:53

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2026ء) ایران نے ورلڈکپ میچز امریکا سے منتقل کرنے کیلئے فیفا سے رابطہ کرکر کے متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کی تجویز دی ہے،صدر ایران فٹبال فیڈریشن مہدی تاج نیخ کہا کہ فیفا سے مذاکرات جاری ہے۔فٹبال ورلڈکپ میں ایران کے گروپ میچ میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں،ایران کے وزیر کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں،فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شروع ہوگا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات