Live Updates

ایران کا ورلڈکپ میچز امریکا سے منتقل کرنے کیلئے فیفا سے رابطہ

ایران نے متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کی تجویز دی ہے، الجزیرہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 مارچ 2026 13:22

ایران کا ورلڈکپ میچز امریکا سے منتقل کرنے کیلئے فیفا سے رابطہ
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مارچ 2026ء ) ایران نے ورلڈکپ میچز امریکا سے منتقل کرنے کیلئے فیفا سے رابطہ کرلیا۔ 
الجزیرہ کے مطابق ایران نے متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کی تجویز دی ہے ، صدر ایران فٹبال فیڈریشن مہدی تاج کا کہنا ہے کہ فیفا سے مذاکرات جاری ہے۔

(جاری ہے)

 

فٹبال ورلڈکپ میں ایران کے گروپ میچ میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں، ایران کے وزیر کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں، فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شروع ہوگا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات