Sاسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی کی ہدایت

: معروف تجارتی بینکوں نے اسٹیٹ بینک راولپنڈی کی طرف سے ڈیجیٹل ان ایبلڈ قرار دئیے گئے بھاٹہ گاؤں میں تقریب کا انعقاد

بدھ 18 مارچ 2026 20:10

6راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2026ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) راولپنڈی کی ہدایت پر معروف تجارتی بینکوں نے اسٹیٹ بینک راولپنڈی کی طرف سے ڈیجیٹل ان ایبلڈ قرار دئیے گئے بھاٹہ گاؤں میں تقریب کا انعقاد کیا اس گاؤں میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو عام صارفین تک پہنچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام کو براہ راست بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے اس اقدام میں بینکوں نے نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام (NFLP) کے سیشنز منعقد کئے بڑے پیمانے پر اکاؤنٹ کھولنے کی مہم چلائی، اور ایک نئی اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا اس موقع پر تجارتی بینکوں نے گاؤں والوں کو عید الفطر کے تحفے کے طور پر فریش کرنسی بھی فراہم کی تقریب میں یو بی ایل، اے بی ایل، ایم سی بی، عسکری بینک، بینک الحبیب، میزان بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، جاز کیش سمیت ملک کے معروف مالیاتی اداروں نے بھرپور شرکت کی ان بینکوں نے مقامی کمیونٹی کو منظم کرنے، پروگرام کی تیاریوں اور دن بھر کی سرگرمیوں کے کامیاب انعقاد میں مرکزی کردار ادا کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی، اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے چیف منیجر رضوان خلیل شمسی، سینئر ڈپٹی چیف منیجر عمر صدیق خٹک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمور نذیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہتابا ہدایت، انعام الرحمن اور خالد گبہ بھی موجود تھے سٹیٹ بنک کی ٹیم نے تقریب میں بینکوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور فنانشل لٹریسی سیشنز کے معائنے کے بعد یو بی ایل کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا جو اس ڈیجیٹل گاؤں کی مزید ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے اس موقع پر شوکت بھٹی نے عوام پر زور دیا کہ وہ جدید دور کی تبدیلیوں کو اپنائیں اور اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں انعام الرحمن نے کہا کہ یو بی ایل بھاٹہ گاؤں میں ایک مکمل بنک برانچ کے قیام پر کام کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں یہ برانچ عوام کے لئے کھول دی جائے گی خالد گبہ نے یقین دہانی کرائی کہ نیا نصب کردہ اے ٹی ایم 24 گھنٹے کام کرے گا جو کہ بینکوں کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا چیف منیجر اسٹیٹ بینک راولپنڈی رضوان خلیل شمسی نے تقریب سے خطاب میں بینکاری صنعت کی اس مشترکہ کوشش کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھاٹہ گاؤں کو اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے ڈیجیٹل ان ایبلڈ گاؤں کے طور پر ترقی دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام بھی جدید بینکاری سہولیات سے مستفید ہو سکیں ڈیجیٹل بینکنگ کی اہمیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ RAAST پلیٹ فارم جیسی خدمات عوام کو گھر بیٹھے ترسیلات زر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں انہوں نے خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے کردار پر زور دیا اس موقع پر عید کی مناسبت سے عوام کے مطالبے پر تجارتی بینکوں نے خصوصی کاؤنٹرز اور 'بینکنگ آن وہیل' وین کے ذریعے فریش کرنسی فراہم کی، جس سے گاؤں والوں کو ان کی دہلیز پر یہ سہولت میسر آئی۔