سرگودھا یونیورسٹی ون ہیلتھ پروگرام کے تحت مختلف کیمپسز میں لاکھوں پودے لگائے گی،وائس چانسلر

جمعرات 19 مارچ 2026 14:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2026ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی اپنے ون ہیلتھ پروگرام کے تحت مین کیمپس، ایگری کلچر، انجینئرنگ کالج میں شجرکاری کرے گی اور ان پودوں کی بہتر حفاظت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروگرام ملک میں ماحول کو صاف اور سرسبز بنانا ہے تاکہ نئی نسل کو تازہ آب وہوا فراہم کی جا سکے جس کے تحت سرگودھا یونیورسٹی مختلف اداروں میں لاکھوں پودے لگائے گی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ہم ون ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت کے شعبہ میں مزید کام کررہے ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہمارے اس پروگرام کا حصہ ہے۔وائس چانسلرنےکہاکہ سرگودھا یونیورسٹی اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ اپنے طالب علموں کی تعلیم و تربیت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :