خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے آبائی ضلع خیبر میں نماز عید ادا کی

ہفتہ 21 مارچ 2026 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2026ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے آبائی ضلع خیبر میں نماز عید ادا کی، جہاں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے، اس دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لوگوں سے عید ملے، سلیفیاں بنائیں اور عوام میں گھل مل گئے اور ان سے عید ملے۔اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے دعائے مانگی گئیں، نماز عید میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے صوابی میں نماز عید کےبڑے اجتماعات، عید گاہوں اور مساجد میں منعقد ہوئے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نمازِ عید کے بعد ملکِی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، علماء کرام نے اپنے خطابات میں بھائی چارے، اتحاد اور امن کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے، تاکہ شہری پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔ضلع مردان میں بھی اس حوالے سے روح پرور اجتماعات ہوئے اور نماز عید ادا کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز کے موقع پر شہریوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مسرت کا اظہار کیا، یوں عید کی نماز کے موقع پر خوبصورت اور بھائی چارے کا منظر دیکھنے کو ملا، بچے اور بڑے پرجوش شہریوں نے عید کی خوشیاں اپنوں اور ضرورتمندوں کے ساتھ بانٹیں۔

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نہایت عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کیساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر تمام گلے شکوے دور کر کے آئندہ خوشی سے رہنے کا اظہار کیا۔ شہر بھر کی عیدگاہوں اور مساجد میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔نمازِ عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئَے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے آبائی علاقے عبدالخیل میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، جہاں انہوں نے خود نماز عید کی امامت کی، اور خطبہ بھی دیا۔ عید نماز کے اجتماع میں پارٹی کارکنان، مقامی افراد اور اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، عیدالفطر کے موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں نماز کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کارکنان اور شہریوں سے عید ملن کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی، عبدالخیل میں عید نماز کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر کی نماز عقیدت و احترام سے ادا کی گئی، مرکزی عیدگاہ چارسدہ سمیت ضلع بھر کے مساجدوں عید نماز اداکی گئی ، قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے آبائی گاؤں شیرپاؤ میں عید ادا کی، نماز عید کے موقع پر علمائے کرام نے خطبات میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے پر زور دیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، عید نماز کے بعد شہری ایک دوسرے سے گلے ملے، اور خوشیوں کا اظہار کیا ، چارسدہ میں عید کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رہی۔

سابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے عید الفطر کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی ۔تحصیل کاٹلنگ کے مختلف علاقوں کی بڑی اور چھوٹی مساجد میں عیدالفطر کی نماز نہایت عقیدت، جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کی گئی، سب سے بڑا اجتماع جمالگڑھی عیدگاہ میں دیکھنے میں آیا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی ، خطبہ عید کے دوران علمائے کرام نے اپنے بیانات میں اتفاق و اتحاد، بھائی چارے اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، پولیس اور متعلقہ ادارے پوری طرح مستعد اور چوکس رہے۔ضلع ہری پور کی تینوں تحصیلوں کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز مذہبی جوش وجذبے سے اداکی گئی، ہری پور کی مساجد سمیت مختلف عید گاہوں اور پارک جہاں جہاں عید کی نماز اداکی گئی، جہاں لوگوں کا رش رہا۔خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح عیدالفطر کی نماز ادا کر دی گئی، اس سلسلے میں شہر اور گردونواح کی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

نمازِ عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ عید ادا کی، اور ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئَے تھے۔ضلع نوشہرہ میں بھی عید الفطر کی نماز اداکردی گئی، اس حوالے سے مساجد و عید گاہوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز مذہبی جوش وجذبے سے اداکی گئی، جہاں لوگوں نے بھرپور انداز سے شرکت کی۔

سب سے بڑا اجتماع نوشہرہ کے علاوہ شیدو عید گاہ میں کیا گیا۔ضلع دیر لوئر کے مختلف علاقوں کی بڑی اور چھوٹی مساجد میں عیدالفطر کی نماز نہایت عقیدت، جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کی گئی، سب سے بڑا اجتماع ملک مظفر خان عیدگاہ اوچ میں دیکھنے میں آیا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔خطبہ عید کے دوران علمائے کرام نے اپنے بیانات میں اتفاق و اتحاد، بھائی چارے اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ اسرائیل اور امریکہ کی بربریت کی شدید مذمت کی گئی، اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں تحریک متاثرین تیراہ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے نمازِ عید ادا کی ۔