دنیا بھر میں عالمی ڈاکٹرز ڈے آج 30 مارچ کومنایا جا رہا ہے

ڈاکٹروں کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف ، طبی ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

اتوار 29 مارچ 2026 12:25

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2026ء) دنیابھر میں آج 30 مارچ کو نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد طبی شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہنا ہے۔ اس دن کا باقاعدہ آغاز امریکہ میں 1990 میں قانون سازی کے ذریعے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دنیا بھرمیں اور حجرہ شاہ مقیم سمیت پاکستان بھر میں ہسپتالوں اور طبی اداروں میں منعقدہ تقریبات میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز انسانی جانوں کے محافظ ہیں اور ان کی خدمات کسی بھی معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں۔ شہریوں نے بھی اس دن کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز کی خدمات کو اہم قرار دیا۔