دنیا بھر میںعالمی زیرو ویسٹ ڈی( آج )منایا جائے گا

عالمی سطح پر کچرے کے خاتمے کیلئے اقدامات ،اقوام متحدہ کی مہم، ماحولیاتی تحفظ پر زور

اتوار 29 مارچ 2026 12:25

ہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2026ء) دنیا بھر میں 30 مارچ کو انٹرنیشنل ڈے آف زیرو ویسٹ منایاجا رہا ہے جس کا مقصد کچرے میں کمی اور ماحول کے تحفظ کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دن کے ذریعے حکومتوں، اداروں اور عوام کو پائیدار طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر سال اربوں ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔ اس موقع پرحجرہ شاہ مقیم سمیت پاکستان بھراور مختلف ممالک میں آگاہی مہمات اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔