این اے 57 میں 39 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف، بیرسٹر دانیال چوہدری کا تعلیمی نظام میں بہتری اور طلبہ کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار
[پنجاب حکومت کا تعلیمی ویژن، اسکولوں کی ڈیجیٹلائزیشن، میٹرک ٹیک اسکولوں کا قیام اور 20 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز #ٹرانس جینڈر طلبہ، زرعی مزدور بچوں اور طالبات کے لیے منفرد تعلیمی منصوبے،’’ہونہار اسکالرشپ‘‘ اور’’اسکول آن وہیلز‘‘کے ذریعے تعلیمی رسائی میں اضافہ
جمعرات 2 اپریل 2026 01:25
(جاری ہے)
اجلاس میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی اور اس امر پر غور کیا کہ بچوں کو نہ صرف تعلیم تک رسائی دی جائے بلکہ انہیں تعلیمی نظام میں برقرار رکھتے ہوئے ان کی ہمہ جہت نشوونما یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم رابعہ نسیم فاروقی بھی موجود تھیں۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ان کے حلقہ این اے 57 میں جاری اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وسیع تعلیمی ویڑن کے عین مطابق ہیں جس کا مقصد تعلیم کے معیار اور رسائی دونوں کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے اسکولوں میں دیواروں، کمروں اور بیت الخلائ کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے فروغ کے لیے 33 میٹرک ٹیک اسکول قائم کیے گئے، 29 کمپیوٹر لیبارٹریاں بنائی گئیں جبکہ 434 ہائی اسکولوں اور 10 ایلیمنٹری اسکولوں میں لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کی عملی مہارتوں کے فروغ کے لیے چار گرلز اسکولوں میں میک اپ اور ڈیزائننگ کی کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انگریزی اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی ڈویڑن نے صوبائی سطح کے اسٹیم (STEAM) مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے عملی تعلیم کی افادیت کو ثابت کیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے مزید بتایا کہ شمولیتی تعلیم کے فروغ کے لیے ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے دو ضلعی اسکول قائم کیے گئے ہیں جہاں 100 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اسی طرح زرعی مزدوری میں مصروف بچوں کے لیے صبح سویرے اسکولوں کا منفرد نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 100 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ڈی آئی ایل فاؤنڈیشن کے تعاون سے 20 اسکولوں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈھیری حسن آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے جو علاقے میں معیاری تعلیم کی ایک نمایاں مثال ہے۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جامع تعلیمی ایجنڈے کا حصہ ہیں جس کے تحت ‘‘اسکول آن وہیلز’’ اور ‘‘لائبریری آن وہیلز’’ جیسے منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘‘ہونہار اسکالرشپ پروگرام’’ کے تحت 25 ہزار سے زائد طلبہ کو وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں لیپ ٹاپ اسکیمیں، آئی ٹی حب، اسکول نیوٹریشن پروگرام اور طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں خصوصی طلبہ کے لیے 28 سنٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے گئے ہیں جہاں سپیچ تھراپی، فزیکل تھراپی اور پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات دستیاب ہیں۔ گول میز کانفرنس میں وزارت تعلیم، نان فارمل ایجوکیشن، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) اور جے آئی سی آئی سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکائ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی رسائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بچوں کے سیکھنے کے معیار کو بہتر بنانا ناگزیر ہے جس کے لیے کھیل کے ذریعے سیکھنے، سماجی و جذباتی نشوونما اور مثبت نظم و ضبط کو فروغ دینا ضروری ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے صنفی حساس حکمت عملیوں پر بھی اتفاق کیا گیامزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.