گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا چھٹا سالانہ کانووکیشن9 اپریل کو ہو گا

منگل 7 اپریل 2026 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2026ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا چھٹا سالانہ کانووکیشن9 اپریل جمعرات کو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے جناح ہال میں منعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان شعبہ تعلقات عامہ جی سی ویمن یونیورسٹی کے مطابق کانووکیشن میں پی ایچ ڈی ،ایم ایس ایم فل،اے ڈی پی، بی ایڈ اور بی ایس ڈگری ہولڈر زکی طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طالبات کا کانوکیشن سے ایک دن پہلے ریہرسل ڈے پر آنا لازمی ہے المنائی رجسٹریشن بھی ریہرسل ڈے پر کی جانے گی۔میڈلز حاصل کرنے والی طالبات والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :