سرگودھا یونیورسٹی میں 16 اپریل کو میگا جاب فیئر منعقد کیا جائے گا

منگل 7 اپریل 2026 17:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2026ء) سرگودھا یونیورسٹی میں 16 اپریل کو میگا جاب فیئر منعقد کیا جائے گا جس میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔جاب فیئر کا مقصد سالِ آخر کے طلبہ اور گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف صنعتی و تجارتی اداروں سے براہِ راست رابطے کا موقع دینا ہے۔

(جاری ہے)

میگا جاب فیئر میں بینکاری، تعلیم، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کمپنیاں شریک ہوں گی اور یونیورسٹی کے ہزاروں گریجویٹس اور آخری سمسٹر کے طلبہ کو موقع پر ہی ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع دستیاب ہوں گے۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ،پلیسمنٹ آفس اور کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس جاب فیئر میں امیدوار مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ انٹرویوز بھی دے سکیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نےکہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :