امارات کے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دیدیا ہی: چیئرمین اپٹما

جمعہ 10 اپریل 2026 16:45

امارات کے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دیدیا ہی: چیئرمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن(اپٹما)کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی طرف سے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کامران ارشد نے بتایا کہ صنعت کار 2 ارب ڈالرز کا فنڈ بنا کر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے بعد وزیرِ اعظم سے مل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، اپٹما نے ہمیشہ پاکستان فرسٹ کے عہد کو نبھایا ہے۔چیئرمین اپٹما نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔