چیری ماسٹرپاکستان نے ٹیگو8 پی ایچ ای وی کی قبل از وقت ڈیلیوری کا آغاز کردیا

پری رجسٹرڈ صارفین کویہ ڈیلیوریزاپریل 2026کے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق جاری

جمعہ 10 اپریل 2026 20:35

چیری ماسٹرپاکستان نے ٹیگو8 پی ایچ ای وی کی قبل از وقت ڈیلیوری کا آغاز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) چیری ماسٹر پاکستان نے اپنی جدید ٹیگو8پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV)کی مقررہ شیڈول سے پہلے ڈیلیوری کا آغاز کردیاہے۔ پری رجسٹرڈ صارفین کویہ ڈیلیوریزاپریل 2026کے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہیں تاہم ابتدائی طورپر تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنایاگیاہے۔ کمپنی نے جنوری 2026میں 1099000روپے کی تعارفی قیمت پر ٹیگو 8پی ایچ ای وی کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا تھا۔

تاہم صارفین کے زبردست ردِّ عمل اور غیر معمولی طلب پر یکم فروری 2026سے اس کی قیمت 11299000مقررکردی گئی تھی۔ قبل از وقت ڈیلیوری چیری ماسٹر پاکستان کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے جو پراڈکشن، سپلائی چین اور آفٹر سیلز انفرااسٹرکچر میںکمپنی کی تیاری کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے کہاہے کہ یہ ٹیگو8کی ڈیلوریزاس کے شHELLO CHERYصصارف مرکوز وژن کا حصہ ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور موئثر سروس فراہم کرنا شامل ہیں۔

ڈی ایس یو وی (D-SUV) سیگمنٹ میںپاکستان کی واحد 7سیٹر پلگ ان ہائبرڈ ٹیگو 8چیری سپر ہائبرڈ (CSH)ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ یہ گاڑی 496ہارس پاور اور735نیوٹن میٹرک ٹارک فراہم کرتی ہے جبکہ صرف الیکٹرک موڈ پر تقریباً 90کلو میٹر اور مجموعی طورپر 1200کلو میٹر کی ڈرائیونگ رینج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیگو 8پی ایچ ای وی فائیو اسٹار سیفٹی ریٹنگ رکھتی ہے اور یہ 10ایئر بیگز کے ساتھ ساتھ ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنٹس سسٹم (ADAS)سے آراستہ ہے جو اسے اس کیٹگری میں زیادہ فیچرز سے لیس نمایاں گاڑیوں میں شامل کرتاہے۔

صارفین کو گاڑیوں کی ڈیلیوریز میں سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کمپنی نے 10آپریشنل آئوٹ لیٹس پر مشتمل ملک گیر 3Sڈیلر شپ نیٹ ورک قائم کیا ہے اور 2027تک 20مقامات تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔ چیری نے پاکستان میں آپریشنز کا آغاز ماسٹر آٹو انجینئرنگ (ماسٹر گروپ) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کیا ۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان مئی 2025میں معاہدہ طے پایا تھا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صارفین کے بدلتے ہوئے رجحانات کی وجہ سے آٹو مارکیٹ تیزی سے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقل ہورہی ہے اور ٹیگو 8پی ایچ ای وی کی ابتدائی ڈیلیوریز اسی رجحان کی عکاسی ہے۔