وزیرِتعلیمی بورڈز نے امتحانی مراکز کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 11 اپریل 2026 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2026ء) وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ، محمد اسماعیل راہو نے کراچی میٹرک بورڈ میں امتحانی مراکز کی تبدیلی اور موصول ہونے والی شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سیکریٹری جامعات و تعلیمی بورڈز سے اس ضمن میں فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محمد اسماعیل راہو نے سیکریٹری جامعات کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے معاملے کی جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :