اٹک ،تھانہ بسال پولیس کی کارروائی، مال مویشی چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ مال مویشی کی مد میں 03 لاکھ روپے برآمد کر لئے

پیر 20 اپریل 2026 18:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2026ء) تھانہ بسال پولیس کی کارروائی، مال مویشی چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ گرفتار کر کے، چوری شدہ مال مویشی کی مد میں 03 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 20.01.2026 کو مسمی محمد اخلاق سکنہ مٹھیال تحصیل جنڈ نے تھانہ بسال میں درخواست دی کہ میں نے مال مویشی کا ڈیرہ بنا رکھا ہے اور گزشتہ رات کھانا کھا کر سو گیا جب رات تقریباً دو بجے اٹھ کر باہر نکلا تو جانوروں کے باڑے سے 04 عدد جانور غائب تھے، جو کسی نامعلوم چور نے چوری کر لیے ہیں، درخواست موصول ہونے پر تھانہ بسال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا، پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث 04 رکنی گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں قائم علی، مسلم علی، آسین علی اور رفیق حسین سکنائے خیبرپختونخواہ شامل ہیں، دورانِ تفتیش ملزمان سے چوری شدہ جانوروں کی مد میں 03 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

\378