اعجاز چوہدری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما کو چیک اپ اورٹیسٹ کیلئے پی آئی سی ہسپتال لایاگیا تھا‘ وکیل رانامدثر

جمعہ 24 اپریل 2026 22:15

ور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2026ء) نو مئی کے کیسز میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وکیل رانا مدثر کے مطابق اعجاز چوہدری کو چیک اپ اور مختلف ٹیسٹس کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا۔وکیل کے مطابق ڈاکٹرز نے اعجاز چوہدری کو علاج کے لیے سپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم جیل حکام نے اس کے باوجود انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا۔وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ طبی ہدایات کے برعکس یہ اقدام تشویشناک ہے اور اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔