ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کی مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

ہفتہ 25 اپریل 2026 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2026ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو موٹر سائیکل کی ٹکرز سے جاں بحق ہونے والے اقبال 3 بچوں کی بیوہ ماں کی مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل لیاقت علی خان گبول نے موقف دیا کہ خاتون کا شوہر اقبال 22 اپریل 2025 کو موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوا تھا۔ اقبال کو عالیان نے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوا۔ پولیس نے بار بار کوشش باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی۔ 12 دن میں دیت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ نہ دیت دلائی گئی نہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ عدالت نے ایس ایس پی کیماڑی، ایس ایچ او ماری پو، اور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔